ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوری، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے اس کے علاوہ ہلدی میں معدنیات اور فولاد پائی جاتی ہے لیکن ان سب کے باوجود ہلدی میں سرکومن نامی عنصر جادوئی اثر رکھتا ہے جبکہ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ ماہرین کے مطابق سرکومن انتہائی اہم مرکب ہے جس کے خواص درج ذیل ہے۔
ہلدی وزن بھی گھٹائے
ہلدی میں موجود سرکومن بدن کی ترکیب کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2009 میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بدن میں چربی کو روکنے کے لیے ہلدی اہم کردارادا کرسکتی ہے۔
ہلدی درد دور کرے
اس بات کے وسیع ثبوت موجود ہیں کہ ہلدی
درد دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور درد اور چوٹ میں دودھ اور ہلدی ملاکر پلائی جاتی ہے۔ جوڑوں کےدرد، آپریشن کے بعد اور عام درد میں بھی ہلدی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
ہلدی اور حسن
ہلدی دانت صاف کرتی ہے اور جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہزاروں سال سے استعمال ہورہی ہے۔ ہلدی جلد کو دھوپ کی مضرِ صحت الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے جھلسنے اور مزید تباہی سے دور رکھتی ہے۔
ہلدی درد دور کرے
اس بات کے وسیع ثبوت موجود ہیں کہ ہلدی درد دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور درد اور چوٹ میں دودھ اور ہلدی ملاکر پلائی جاتی ہے۔ جوڑوں کےدرد، آپریشن کے بعد اور عام درد میں بھی ہلدی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔